ایک نیوز :اسلام آباد پولیس نے نجی ٹی وی چینل کے صحافی صدیق جان کو حراست میں لے لیا۔
پولیس کاکہنا ہے کہ صحافی صدیق جان کو شیلنگ کی وائرل ویڈیو، بدکلامی، دھمکانے اور اشتعال انگیز تقریر پر رمنا تھانے کے کیس میں گرفتار کیا گیا۔
واضح رہے کہ صحافی صدیق جان کو سادہ کپڑوں میں ملبوس پولیس اہلکاروں نے نجی ٹی وی چینل کے باہر سے گرفتار کیاگیا۔
پی ایف یوجے کے صدر افضل بٹ نے صحافی صدیق جان کی اسلام آباد پولیس کے ہاتھوں گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کی ۔
افضل بٹ کاکہنا تھا کہ صحافیوں کو ہراساں کرنا حکومت کی روایت بن گئی۔حکومت آنے جانے والی چیز ہے حکومت خوش کے ناخن لے ۔
صحافی ارشد انصاری کاکہنا ہے کہ پی ایف یو جے جلد اپنی حکمت عملی کا اعلان کرے گی ۔
پی ایف یو جے کے سیکرٹری لالہ اسد پٹھان کاکہنا ہے کہ آخر کب تک صحافیوں کو فرض کی ادائیگی کے دوران گرفتار کیاجاتا رہے گا ۔ملک گیر احتجاج بھی کریں گے ۔