مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں فائرنگ سے تیندوے کی ہلاکت

Mar 20, 2023 | 21:49 PM

ایک نیوز: مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی وادی شاہدرہ میں مردہ تیندوے پائے گئے ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق تیندوے کو11گولیاں ماری گئیں۔

تفصیلات کے مطابق مارگلہ ہلز نیشنل پارک میں فائرنگ سے تیندوے کی ہلاکت کے واقعے پر اسلام آباد وائلڈ لائف نے اپنے بیان میں کہا کہ مارگلہ ہلز نیشنل پارک کی وادی شاہدرہ میں مردہ تیندوےپائےگئے، تیندوےکی ہلاکت کے حوالے سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

وائلڈ لائف کا کہنا تھا کہ تیندوے کی ویڈیو بنانےوالےشخص سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہیں، تیندوے کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ تیار کر لی گئی ہے، ابتدائی رپورٹ کے مطابق تیندوے کو11گولیاں ماری گئیں،

وائلڈ لائف نے مزید بتایا کہ مزید تحقیقات کے لیے مقامی پولیس کو سفارشات پیش کریں گے۔

مزیدخبریں