یو ای ٹی انٹری ٹیسٹ ،داخلے کیلئے آخری تاریخ 23مارچ مقرر

یو ای ٹی انٹری ٹیسٹ ،داخلے کیلئے آخری تاریخ 23مارچ مقرر
کیپشن: UET Entry Test, last date for admission is fixed on March 23

ایک نیوز :رواں ماہ یو ای ٹی انٹری ٹیسٹ میں شامل نہ ہونے والے طلبا اب 23مارچ تک رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔ یو ای ٹی انٹری ٹیسٹ 25 مارچ کو ہوگا ۔

ترجمان یو ای ٹی کے مطابق ایسے تمام امیدواران جو کسی بھی وجہ سے یو ای ٹی انٹری ٹیسٹ کیلئے رجسٹرڈ نہیں ہو سکے، اب رجسٹریشن کر سکتے ہیں ۔انٹری ٹیسٹ ٹوکن 23 مارچ تک حاصل کئے جاسکتے ہیں ۔وہ طلبا جو پہلے انٹری ٹیسٹ دے چکے ہیں ، وہ  دوبارہ انٹری ٹیسٹ کیلئے اہل نہیں ہوں گے۔