عمران خان نے ایجنسیوں سے متعلق اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی

عمران خان نے ایجنسیوں سے متعلق اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی

ایک نیوز:  سابق وزیراعظم عمران خان نے ایجنسیوں کیخلاف کی ہوئی اپنی ہی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی۔

تفصیلات کے مطابق عمران خان  نے جوڈیشل کمپلیکس آمد پراپنے ہی کارکن کو ایجنسیوں کا بندہ ظاہر کیا  ۔ عمران خان نے ٹویٹ میں لکھا ایجنسیوں کا بندہ ہمارے کارکنان کو تشدد پر اکسا رہا ہے۔ 

بعدازاں تحقیقات پر کارکنان کو تشدد پر اکسانے والا شخص پی ٹی آئی کا ہی کارکن نکلا۔ ذرائع کے مطابق ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کا نام  جہانزیب اعوان ہے۔ جہانزیب کا تعلق ایبٹ آباد کی یو سی نگری ٹوٹیال سے ہے ۔ جہانزیب اعوان 2015 میں جنرل کونسلر رہ چکا ہے ۔ پچھلے سال جہانزیب اعوان جنرل کونسلر نہ بن سکا۔

https://www.pnntv.pk/uploads/digital_news/2023-03-20/news-1679327192-2337.mp4