لیگی رہنماحنا پرویز بٹ نے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا

Mar 20, 2023 | 20:30 PM

ایک نیوز: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پرویز بٹ نے یونیورسٹی میں داخلہ لے لیا۔

ایم فل میں داخلہ لینے کے حوالے سے حنا پرویز بٹ نے اپنے ٹوئٹر پر ایک پیغام جاری کیا ہے۔

 اپنے بیان میں سابق ایم پی اے حنا پرویز بٹ نے کہا کہ الحمدللّٰہ ٹیسٹ پاس کر لیا ہے، لمز یونیورسٹی سے ایم فل کا آغاز کرنے جا رہی ہوں۔

رہنما مسلم لیگ ن نے صارفین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگوں کی نیک خواہشات کا شکریہ۔

مزیدخبریں