ایک نیوز: تحریک انصاف نے مینار پاکستان جلسہ 22 مارچ کے بجائے 23 مارچ کو کرنے پر غور شروع کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور صدر چودھری پرویز الہیٰ میں جلسے کی تاریخ پر مشاورت ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف اب 23 مارچ کو جلسے کیلئے درخواست دے گی۔
ذرائع پی ٹی آئی کے مطابق حکومت نے ابھی تک 22 مارچ کو جلسے کی اجازت نہیں دی ۔ جلسے کے انتظامات کیلئے کم از کم تین دن درکارہوتے ہیں۔ تاہم انتظامیہ کی جانب سے اجازت نہ ملنے کے باعث اب 22 مارچ کو جلسے کا انعقاد ممکن نہیں۔ اسی لئے مینار پاکستان پر 23 مارچ کو جلسے کا انعقاد کیا جائے گا۔