وزیراعظم شہبازشریف سے ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ملاقات

وزیراعظم شہبازشریف سے ڈی جی آئی ایس آئی کی اہم ملاقات
کیپشن: Important meeting of DGISI with Prime Minister Shehbaz Sharif

ایک نیوز:وزیراعظم شہبازشریف سے وزیراعظم ہاؤس میں ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم  نے اہم ملاقات کی۔ 

وزیراعظم شہبازشریف سے ڈی جی آئی ایس آئی جنرل ندیم انجم کی ملاقات میں ملکی سلامتی و امن و امان کی صورتحال پر گفتگو ہوئی۔

قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت اتحادی جماعتوں کا اہم اجلاس ہوا۔

 ذرائع کے مطابق اتحادی جماعتوں کے اجلاس میں مریم نواز سمیت دیگر رہنماؤں نے آئندہ کی سیاسی حکمت عملی پر اپنی اپنی  تجاویز پیش کردیں۔ 

مریم نواز نے تجویز پیش کی کہ  اب آر یاپار والے فیصلے کرنا ہوں گے۔ عمران خان کے حوالے سے ایک واضح اور دوٹوک پالیسی اپنائی جائے ۔ حکومت کا کمزور اور معذرت خواہانہ رویہ عمران خان کو مزید مضبوط بنا رہا ہے۔ عمران خان کو قانون کی گرفت میں آنا چاہیے اور اپنے جرائم کا حساب دینا چاہیے ۔

اجلاس کے دوران اتحادی جماعتوں کا موجودہ سیاسی صورتحال کا مل کر مقابلہ کرنے پر اتفاق  کیا ۔اتحادی جماعتوں کے عام انتخابات مل کر لڑنے کی تجویز بھی پیش کی گئی  ۔

مریم نواز نے پی ڈی ایم کو انتخابی اتحاد بنانے کی بجائے انفرادی حیثیت میں انتخاب لڑنے، عمران خان کی گرفتاری کی بھی تجویز پیش کردی ۔

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز کاکہنا تھا کہ   عمران خان کو قانون کے کٹہرے میں نہ لائے تو ہم پر انگلیاں اٹھیں گی۔قانون سب کےلیے برابر ہے تو پھر یہ بھی قانون سے بالاتر نہیں ۔ہمیں اب آر یا پار والے فیصلے کرنا ہونگے مصلحت پسندی نقصان دہ ہوگی ۔