وزیر خزانہ کی ایٹمی پروگرام سے متعلق بیان کی وضاحت

Mar 20, 2023 | 20:01 PM

muhammad zeeshan

ایک نیوز: وزیر خزانہ  اسحاق ڈار نے پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی ہے۔

اسحاق ڈار کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے میں تاخیر کے حوالے سے میرا بیان سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا۔ایٹمی پروگرام میں کسی قسم کی بیرونی مداخلت کی گنجائش نہیں۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ   میرے بیان کا آئی ایم ایف کے ساتھ کوئی تعلق نہیں۔آئی ایم ایف یا کسی اور ملک نے ہمارے ایٹمی پروگرام پر کوئی شرط نہیں لگائی۔ہم آئی ایم ایف کےساتھ مسلسل رابطے میں ہیں۔آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے میں تاخیر تکنیکی وجوہات کی وجہ سے ہے۔

مزیدخبریں