گورنرخیبرپختونخوا نے پھرایک ہی دن انتخاب کی تجویزدیدی

Mar 20, 2023 | 19:52 PM

ایک نیوز :گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی نے سیاسی درجہ حرارت کو ٹھنڈا رکھنے کیلئے پھر ملک بھر میں ایک ہی دن انتخاب کی تجویز دیدی۔

گورنر خیبرپختونخوا حاجی غلام علی کا میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ الیکشن انعقاد کے حوالے سے آئی جی اور چیف سیکرٹری سے ملاقات کی۔کل یاپرسوں چیف الیکشن کمشنر سے ملاقات کروں گا۔سپریم کورٹ فیصلے کی روشنی میں شفاف الیکشن کا راستہ ہموار ہو جائے گا۔تمام سیاسی جماعتیں ایک دن پورے ملک میں الیکشن پرغور کریں۔سیاسی ماحول کو ٹھنڈا کرنا چاہیے۔

حاجی غلام علی کاکہنا تھا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں الیکشن کمشنر صوبے میں تاریخ دے گا۔پنجاب میں سیاسی کشیدگی،خیبرپختونخوا میں امن وامان مخدوش ہے۔مولانافضل الرحمان کے احتجاج میں بھی توڑ پھوڑ نہیں ہوئی۔ صوبائی حکومت نے الیکشن کیلئے مشروط آمادگی کااظہار کیاہے۔

مزیدخبریں