رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مفتی پوپلزئی نے اپنا الگ اجلاس بلالیا

رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مفتی پوپلزئی نے اپنا الگ اجلاس بلالیا

ایک نیوز: پشاور کی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی مسجد قاسم علی خان نے رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے 22 مارچ کو اجلاس بلالیا ہے ۔

واضح رہے کہ رمضان المبارک کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس 22 مارچ کو پشاور میں ہوگا۔ تاہم اب مفتی پوپلزئی نے بھی 22 مارچ کو اپنا الگ اجلاس بلالیا ہے۔ 

یاد رہے کہ چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد  کی زیر صدارت  اجلاس اوقاف ہال میں  ہوگا جس میں رمضان کے چاند سے متعلق اعلان کیا جائے گا۔

دوسری جانب پشاور کی غیرسرکاری رویت ہلال کمیٹی نے رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مسجد قاسم علی خان میں اجلاس 22 مارچ کو طلب کرلیا ہے۔

اجلاس کی صدرات مفتی شہاب الدین پوپلزئی کریں گے۔

خیال رہے کہ سعودی عرب نے اپنے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 21  مارچ کو رمضان المبارک کا چاند دیکھیں اور اپنی شہادتیں سپریم کورٹ یا قریبی سرکاری دفاتر میں ریکارڈ کرائیں۔