پی ٹی آئی کا امیدواروں کی گرفتاریوں کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع

Mar 20, 2023 | 18:21 PM

ایک نیوز :تحریک انصاف پنجاب نے اپنے امیدواروں کی گرفتاریوں کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا۔

 پی ٹی آئی رہنما امتیاز محمود نے فواد چوہدری اور ظفر اقبال ایڈووکیٹ کے توسط سے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی۔

جس میں وفاق، حکومت پنجاب، ڈی جی ایف آئی اے ، آئی جی پنجاب و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کےحکم پر پنجاب اسمبلی کے انتخابات کا شیڈول جاری ہوا، پنجاب بھر سے پی ٹی آئی امیدوراوں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ہیں۔ پی ٹی آئی امیدواروں کو امتخابی عمل سے روکنے کیلئے پولیس مسلسل ہراساں کر رہی تھی پولیس نے امیدواروں ،تائید اور تجویز کنندگان کے گھروں پر چھاپے مارے ہیں۔

درخواست گزار نے استدعا کی ہے کہ عدالت امیدواروں، تائید اور تجویز کنندگان کو گرفتار کرنے سے روکنے کاحکم دے۔

مزیدخبریں