ایک نیوز: ایبٹ آباد میں پی ٹی آئی تحصیل ناظم کی گاڑی پر فائرنگ اور راکٹ فائر کرنے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں تحصیل ناظم سمیت جاں بحق افراد کی تعداد 10 ہوگئی ہے۔
ڈی پی او عمر طفیل کے مطابق فائرنگ کا واقعہ حویلیاں کے قریب پیش آیا۔ گاڑی میں 8 افراد سوار تھے۔گاڑی مکمل جل گئی ہے اور گاڑی میں موجود تمام لاشیں بھی جل گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق تحصیل حویلیاں کے چیئرمین عاطف منصف جدون بھی قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہوگئے ہیں۔
ڈی پی او کے مطابق واقعہ ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے۔ پی ٹی آئی تحصیل ناظم عاطف منصف کی گاڑی میں موجودگی کی تصدیق بھی ہوگئی ہے تاہم باڈیز جلنے کے باعث لاشوں کی تصدیق کا عمل ڈی این اے سے کیا جائے گا۔
ایبٹ آباد حویلیاں PTI ناظم عاطف منصف کی گاڑی پے راکٹ لانچر سے حملہ،
— Ali masoom (@Ali_Masoom1) March 20, 2023
10 افراد قتل۔۔۔۔۔
نوجوان لڑکا تھا اور بہت ہی بہترین انسان تھے ان پے پہلے بھی حملہ ہوا تھا،
قتل خاندانی دشمنی کی وجہ سے ہوا۔۔۔۔۔۔ pic.twitter.com/OrZinU23FD
#افسوناک_خبر ????????
— Azhar Khan Aasifzai (@azharkaasifzai) March 20, 2023
گلوبٹ حکومت کی طرف سے سینٸر رہنمإ چیئرمین تحصیل حویلیاں PTI عاطف منصف خان کی گاڑی پر راکٹ سے حملہ عاطف منصف خان جدون ساتھیوں سمیت شہید ہو گئے ہیں۔
*انا للہ وانا الیہ راجعون* pic.twitter.com/WgnXJdZ9CU
تحصیل چیئرمین حویلیاں تحریک انصاف عاطف منصف خان کی گاڑی پر راکٹ سے حملہ عاطف منصف خان جان کی بازی ہار گۓ،،، pic.twitter.com/zliij25hI9
— Amber Tweets (@amber_rj) March 20, 2023