ایک نیوز : توشہ خانہ کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی سے وفاقی حکومت کو اڑھائی کروڑ کانقصان ہوا۔
پولیس ذرائع کاکہنا ہے کہ عمران خان کی پیشی کے روز جوڈیشل کمپلیکس کےباہر ہنگامہ آرائی کے دوران ہونیوالے نقصانات کی ابتدائی رپورٹ تیارکرلی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم عمران خان کی جوڈیشل کمپلیکس پیشی پرہنگامہ آرائی میں ڈیڑھ کروڑ سے زائد مالیت کی گاڑیاں توڑی گئیں۔سکیورٹی پر معمور پولیس اہلکاروں کھانے کے لئے 8 لاکھ روپے خرچ ہوئے۔ سکیورٹی کے لئے لائے گئے کنٹینر اسلام آباد پولیس کو 18 لاکھ میں پڑے۔فیصل آباد اور چکول پولیس کی گاڑیوں پر 5 لاکھ سے زائد اخراجات آئے۔فیول کی مد میں اسلام آباد پولیس نے دس لاکھ روپے خرچ کئے۔
رپورٹ کے مطابق مشتعل مظاہرین کو روکنے کےلئے اسلام آباد پولیس نے 7 لاکھ کے شیل استعمال کئے۔ زخمی پولیس اہلکاروں کے اخراجات شامل نہیں۔