ایک نیوز: پی ٹی آئی کارکنان کی جانب سے پولیس پر پٹرول بمب پھینکے کے معاملے میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
لاہور انتظامیہ نے تمام پٹرول پمپس کو کھلا پیٹرول بیچنے پر عائد پابندی کو یقینی بنانے کی ہدایت کر دی ہے۔ جس پٹرول پمپ سے کھلا پٹرول فروخت ہوا اس کے خلاف کاروائی کی جائے گی ۔ کھلا پٹرول صرف این او سی کے حامل افراد کو ہی فروخت کیا جا سکے گا ۔
این او سی کے بغیر کھلا پٹرول فروخت کرنے والے پمپس کو بھاری جرمانے کئے جائیں گے ۔انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر ، مجسٹریٹس اور متعلقہ ایس ایچ اوز کے ذریعے پابندی کو یقینی بنائے گی۔