ایک نیوز: ٹوئٹر کی سبسکرپشن سروس استعمال کرنے والے صارفین ہی اب ٹیکسٹ میسجز کو 2 فیکٹر authentication ے لیے استعمال کرسکیں گے۔
رپورٹ کے مطابق ٹوئٹر نے اس کا اعلان فروری میں کیا تھا اور اس کا اطلاق 20 مارچ سے ہو رہا ہے۔ کمپنی کی جانب سے ایک ٹوئٹ میں بتایا گیا تھا کہ 20 مارچ کے بعد ٹوئٹر بلیو ٹک کے صارفین کو ہی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔
2 ایف اے بنیادی طور پر اکاؤنٹس کو محفوظ بنانے میں مدد فراہم کرنے والا فیچر ہے۔ٹوئٹر صارفین 20 مارچ کے بعد 2 ایف اے کو ایس ایم ایس کے ذریعے استعمال نہیں کر سکیں گے اور جن اکاؤنٹس نے ٹیکسٹ میسج 2 ایف اے فیچر کو ان ایبل کیا ہوا ہے ان میں یہ سروس خود بخود ڈس ایبل ہو جائے گی۔اس سروس کو مفت استعمال کرنے والے صارفین کو اب یہ فیچر استعمال کرنے کیلئے تھرڈ پارٹی authentication ایپ کو استعمال کرنا ہوگا۔اس کے لیے گوگل Authenticator ایک اچھا آپشن ہے۔
اس مقصد کے لیے پہلے آپ کو اپنے فون میں authenticator ایپ کو انسٹال کرنا ہوگا۔اس کے بعد ٹوئٹر ایپ اوپن کرکے سیٹنگز اینڈ پرائیویسی میں جائیں اور وہاں سکیورٹی اینڈ اکاؤنٹ access پر کلک کرکے سکیورٹی آپشن کا انتخاب کریں۔
اس کے بعد جو ہدایات سامنے آئی ہیں ان پر عمل کریں، جب یہ عمل مکمل ہو جائے تو آپ اکاؤنٹ پر لاگ ان ہونے کے لیے پاس ورڈ کا انداج کریں گے اور پھر authenticator ایپ میں بننے والے کوڈ کو استعمال کریں گے۔