پی ٹی آئی مرکزی قیادت کی حفاظتی ضمانتیں منظور

Mar 20, 2023 | 16:01 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: عدالت نےتحریک انصاف کےرہنماؤں جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ،شاہ محمود قریشی کی 6 اوراعظم سواتی کی 2مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔

تفصیلات کے مطابق عدالتِ عالیہ نے پی ٹی آئی کے دونوں رہنماؤں کی 27 مارچ تک حفاظتی ضمانتیں منظور کیں۔

شاہ محمود قریشی اور اعظم سواتی کی درخواستوں پر جسٹس شہباز رضوی پر مشتمل دڈویژن بنچ نے سماعت کی۔ شاہ محمود قریشی اور اعظم سواتی عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی کے رہنماؤں کی جانب سے حفاظتی ضمانتوں کی درخواستوں میں مؤقف اپنایا گیا کہ پولیس نے سیاسی بنیادوں پر مقدمات درج کیے ہیں۔ الزامات بے بنیاد اور غلط ہیں۔

درخواست گزاروں کے وکیل نے نے مؤقف اپنایا کہ عمران خان اور اعظم سواتی عدالت پیش ہوناچایتے ہیں۔ پولیس کی جانب سے گرفتاری کی خدشہ ہے۔

وکیل درخواست گزران نے استدعا کی کہ عدالت حفاظتی ضمانت کی درخواستیں منظور کرے جس کے بعد عدالت نے شاہ محمود قریشی کی 6 اور اعظم سواتی کی 2 مقدمات میں حفاظتی ضمانت منظورکی۔

دوسری جانب انسداد دہشگردی کی خصوصی عدالت کےایڈمن جج عبہر گل نےتحریک انصاف کے رہنما جمشید اقبال چیمہ، مسرت جمشید چیمہ نے عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی۔ عدالت  نےدونوں رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں 4 اپریل تک منظور کر لی۔

مسرت جمشید چیمہ نے کہا کہ ہمارے گھروں میں بغیر وارنٹ چھاپہ مارا گیا،اس دوران لوٹ مار کرنا بھی اپنا حق سمجھ لیا گیا ہے،گھریلو ملازمین کو ہراساں کیا گیا ، گارڈز کو گرفتار کر لیا گیا ،لوٹ مار کے خلاف بھی عدالت سے رجوع کرینگے،فسطائی حکومت کے اوچھے ہتھکنڈوں سے ہمارا عزم متزلزل نہیں ہوگا،ہمارا خوف دور ہو چکا ہے،جابر حکمران جیسا مرضی تشدد اور جبر کر لیں حقیقی آزادی کی تحریک اپنے منطقی انجام کو پہنچے گی۔

مزیدخبریں