ریاست مخالف بیانیے کا الزام، عالیہ حمزہ نے شہباز شریف کو آئینہ دکھا دیا

Mar 20, 2023 | 16:01 PM

ریاست مخالف بیانیے کا الزام، عالیہ حمزہ نے شہباز شریف کو آئینہ دکھا دیا
ریاست مخالف بیانیے کا الزام، عالیہ حمزہ نے شہباز شریف کو آئینہ دکھا دیا

ایک نیوز ( بلال ظفر ): پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ملک نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کھری کھری سنا دی ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آپ کی اوقات حکومت میں اتنی ہی ہے جتنی کیپٹن صفدر کی جاتی امراء میں ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالیہ حمزہ نے فوج مخالف بیانیے پر وزیراعظم کی مذمتی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کی اوقات حکومت میں اتنی ہی ہے جتنی کیپٹن صفدر کی جاتی امراء میں ہے۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ یادداشت کیلئے آپ تب کہا تھے جب بھگوڑا بھائی، ان کی صاحبزادی ملٹری لیڈرشپ کو سرعام گالیاں دے رہے تھے۔ خان پر بات کرنے کی آپ کی اوقات نہیں۔ 

ایک دوسری ٹوئٹ میں عالیہ حمزہ ملک نے پوچھا ہے کہ کیا بیٹی صرف مریم ہے۔ اکیلی باپردہ بشریٰ بی بی پر دن دیہاڑے گلو بٹوں نے گھر پر حملہ کردیا۔ ہماری پرامن خواتین ریلی پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا۔ 

انہوں نے مزید لکھا کہ میرے پر ریاستی غنڈوں کا حملہ اور اغواء کی کوشش کی گئی۔ 25 مئی کی بھیانک رات، مریم نہیں ہم ہیں پاکستان کی اصل بیٹیاں اور اصل وارث۔

مزیدخبریں