ایک نیوز ( بلال ظفر ): پی ٹی آئی رہنما عالیہ حمزہ ملک نے وزیراعظم شہباز شریف کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کھری کھری سنا دی ہیں۔ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ آپ کی اوقات حکومت میں اتنی ہی ہے جتنی کیپٹن صفدر کی جاتی امراء میں ہے۔
تفصیلات کے مطابق عالیہ حمزہ نے فوج مخالف بیانیے پر وزیراعظم کی مذمتی ٹوئٹ پر ردعمل دیتے ہوئے لکھا ہے کہ آپ کی اوقات حکومت میں اتنی ہی ہے جتنی کیپٹن صفدر کی جاتی امراء میں ہے۔
انہوں نے مزید لکھا کہ یادداشت کیلئے آپ تب کہا تھے جب بھگوڑا بھائی، ان کی صاحبزادی ملٹری لیڈرشپ کو سرعام گالیاں دے رہے تھے۔ خان پر بات کرنے کی آپ کی اوقات نہیں۔
ایک دوسری ٹوئٹ میں عالیہ حمزہ ملک نے پوچھا ہے کہ کیا بیٹی صرف مریم ہے۔ اکیلی باپردہ بشریٰ بی بی پر دن دیہاڑے گلو بٹوں نے گھر پر حملہ کردیا۔ ہماری پرامن خواتین ریلی پر شیلنگ اور لاٹھی چارج کیا گیا۔
کیابیٹی صرف مریم ہے
— Aliya hamza malik (@aliya_hamza) March 20, 2023
اکیلی باپردہ بشری بی بی دن دیہاڑےگلوبٹوں نےگھرپرحملہ کردیا
ہماری پرامن خواتین ریلی ہرشیلیں اور لاٹھی چارج
میرےپرریاستی غنڈوں کاحملہ اوراغواکی کوشش
25مئی کی بھیانک رات
مریم نہیں ہم ہیں پاکستان کی اصل بیٹیاں اوراصل وارث https://t.co/pGd1fQ0kAu
انہوں نے مزید لکھا کہ میرے پر ریاستی غنڈوں کا حملہ اور اغواء کی کوشش کی گئی۔ 25 مئی کی بھیانک رات، مریم نہیں ہم ہیں پاکستان کی اصل بیٹیاں اور اصل وارث۔