ایک نیوز: پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر زلزلہ زدگان کی مدد کیلئے امدای سامان لے کر ترکیہ کی بندرگاہ مرسین پہنچ گیا ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امدادی سامان میں زلزلہ متاثرین کیلئے خیمے، کمبل اور ادویات شامل ہیں۔ترکیہ کی بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفارتی حکام، ترکیہ کے اعلی سول و عسکری حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ پاک بحریہ کا دوسرا جہاز پی این ایس معاون بھی امدادی سامان کیساتھ آئندہ چند روز میں ترکیہ اور شام پہنچے گا۔ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی قوم مصیبت کی اس گھڑی میں ترکیہ اور شام کے عوام کے ساتھ کھڑی ہے۔
واضح رہے کہ پاک بحریہ کا جہاز پی این ایس نصر زلزلہ زدگان کیلئے امدای سامان لے کر شام کی بندرگاہ لطاکیہ پہنچا تھا۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امدادی سامان میں متاثرین کیلئے خیمے، کمبل، جنریٹرز، راشن، ادویات اور گرم کپڑے شامل ہیں۔ شام کی بندرگاہ پہنچنے پر پاکستانی سفیر، شام کے اعلی سول و عسکری حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا۔ پی این ایس نصر 1000 ٹن امدادی سامان لے کر جانے والا پاک بحریہ کا پہلا جہاز تھا۔