وزیر پیٹرولیم نے پیٹرول 100 روپے سستا کرنے کا اعلان کردیا

وزیر پیٹرولیم نے پیٹرول سستا کرنے کا اعلان کردیا

ایک نیوز:  وزیر پیٹرولیم  مصدق ملک نے پیٹرول سستا کرنے کا اعلان کردیا،100 روپے لیٹر سستے پیٹرول کا  اطلاق کب ہوگا اور کن کو ملے گا، بڑی خبر آگئی۔ 

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت پیٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک پیٹرول نےغریب عوام کیلئے 100 روپےسستا جبکہ امیرطبقے کیلئے پیٹرول 100 روپے مہنگا کرنے کا اعلان کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم غریب پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ غریب کیلئے پیٹرول سستا کردیں گے۔گاڑیوں والے پیٹرول کی قیمت زیادہ دیں گے۔وزیراعظم نے سکیم بنانے کی ہدایت کی ہے۔ غریب افراد کو 100 روپے لیٹر سستا پیٹرول ملے گا۔ سستے پیٹرول کا اطلاق 6 ہفتوں میں ہوجائے گا۔

وزیرمملکت مصدق ملک کاکہنا تھا کہ سبسڈائز پٹرول کی پالیسی6 ہفتے میں نافذ ہو جائے گی۔موٹر سائیکل والے کو ماہانہ 21 لیٹر پٹرول پر سبسڈی دی جائے گی۔800سی سی سے کم گاڑی پر ماہانہ 30 لیٹر پٹرول پر سبسڈی دی جائے گی۔سبسڈائز پٹرول یومیہ 2 سے 3 لیٹر فراہم کیا جائے گا۔سبسڈائز پٹرول کیلئے گاڑی چلانے والے کے نام پر ہونی چاہیے۔موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑی مالکان  کو رجسٹریشن میسج بھیجا جائے گا ۔اس پالیسی سے گاڑی اپنے نام پر کرانے میں بھی اضافہ ہو گا ۔

مصدق ملک نے مزید کہا کہ غریب کیلئے پیٹرول کی قیمت کم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔امیروں سے زیادہ قیمت لیکر غریبوں کیلئے خرچ کی جائے گی۔ہم نے گیس کا ٹیرف الگ کردیا، غریب اور امیر کا بل الگ الگ کردیا۔

  عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نےکہا کہ عمران خان خود کو قانون سے بالاتر سمجھتے ہیں۔ انہوں نے پولیس پر تشدد کی نئی روایت قائم کردی ہے۔وہ پاکستان جہاں روٹی چوری کرنے پر جیل اور دوسرا مجرم ایسا جس کےلئے عدالتیں بلاتی رہیں تو کہتے ہم پر قانون لاگو نہیں۔ بنی گالہ چار سو کنال کی کوٹھی ہے عمران خان کی ہے جرات کیسے ہوئی پولیس کو کیوں بھیجا باہر بیٹھے کارکن ملک و قانون کی ایسی تیسی کریں گے ۔

مصدق ملک  نے مزید کہا کہ عمران خان کہتے ہیں جو آئین و قانون میں لکھا ہے تو کیا وہ مجھ پر لاگو ہوگا۔ آئین ہوگا کہیں لیکن مجھ پر لاگو نہیں۔ 

مصدق ملک  نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے کہا امیر و غریب پاکستان میں سے غریب کے ملک کے ساتھ کھڑے ہوجاؤ ، ہم نے گیس کا ٹیرف الگ کر دیا امیر اور غریب کا الگ الگ ہوگا۔ گلبرگ کلفٹن میں رہنے والوں کی بھی عزت ہے لیکن غریب کی گیس سستی کر دیں گے۔  ایک ہفتہ پہلے وزیراعظم نے حکم دیا کہ غریب و امیر کے پیٹرول الگ الگ کر دیں۔ نوازشریف حکم پر وزیراعظم کو سکیم دی ہے غریب کا پیٹرول کم کر دیا جائے گا۔  مڈل کلاس کا نوجوان جس کے تین چار بچے ہیں سبزی کی ٹوکری پکڑی ہوئی ہے ان کا پاکستان الگ کر دیا ہے۔ تمام موٹر سائیکل سوار کی قیمت کم کردی جائے گی، چھ ہفتوں میں پیٹرول کم کرنے کی سکیم کا وقت دیا گیا ہے۔ بغیر سبسڈی کے غریب کا پیٹرول سستا کر دیں گے ۔ ڈالے والی گاڑیاں آگے پیچھے نقاب والے اب تیل کی زیادہ قیمت دیں گے۔ کم قیمت گیس کا فیصلہ جنوری اور کم قیمت پیٹرول کا فیصلہ چھ ہفتوں میں ہوجائے گا۔ یہ کسی کے باپ کا ملک نہیں بائیس سے اکیس کروڑ غریب لوگ ہیں ۔ جن کو اللہ نے دیا ان سے لیں گے غریبوں کو سہولت دیں گے۔ ایک سال یا ایک دن رہیں گے لیکن عوام کو ریلیف دیں گے۔ ٹارگٹ دیدیا امیر و غریب کے درمیان گیس و پیٹرول کا سو روپے کا فرق ہونا چاہیے۔
 مصدق ملک  کا کہنا تھا کہ  مبینہ آڈیو سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سامنے آئی ہے یہ فیصلے لکھتے تھے باپ کے سامنے بیٹی کو گھسیٹ کر جیل بھیجا گیا۔ ایک شخص جو خود کو چیف جسٹس کہتا رہا لیکن اپنی کرسی کی حیا نہ کر سکے۔ بھگت سنگھ کے دوسرے مانگنے والے کہہ رہے ٹھوک دیں گے۔ قتل کی سازش کس کو کہتے ہیں ایک شخص دوسرے کو کہہ رہا ٹھوک دو۔ کیا ملک ہے کیا گفتگو ہے، ایک کہتا کہ عدالت نہ وارنٹ نہ پولیس لگتی دوسرا کہتا عورت کو ٹھوک دو ۔ ہوم منسٹر کو کہوں گا آڈیو کی تحقیقات ہونی چاہیے اگر ٹیپ ٹھیک ہے اگر مبینہ طورپر دوسرے نے کہا ٹھوک دو تو اس کی انویسٹی گیشن ہونی چاہیے اگر قتل کی پلاننگ ہے تو مقدمہ درج ہونا چاہیے۔  تمام لوگوں کو کہوں گا اپنی حیا نہ کریں اپنے منصب کی حیا کریں۔