دی لیجنڈ آف مولا جٹ ، ٹکٹ کی قیمت میں غیر معمولی کمی کا اعلان

دی لیجنڈ آف مولا جٹ ، ٹکٹ کی قیمت میں غیر معمولی کمی کا اعلان

ایک نیوز: دی لیجنڈ آف مولا جٹ اب دیکھیں صرف 3 سو روپے میں، فلم پروڈیوسر کا حیران کن اقدام سینما ٹکٹ سستا کردیا۔

رپورٹ کے مطابق دی لیجنڈ آف مولا جٹ کے 25 ہفتے مکمل ہونے کی خوشی میں پاکستان بھر کے مخصوص سینما گھروں میں ایک ماہ تک فلم شائقین اپنی پسندیدہ تاریخ ساز فلم دیکھ سکے گے۔  پاکستان اور دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والی بلاک بسٹر فلم ”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت اور ہدایتکار بلال لاشاری نے احسن اقدام اٹھاتے ہوئے پاکستان بھر کے منتخب سینما گھروں میں فلم کی ٹکٹس ریٹ نہایت کم کردیا ہے تاکہ  تاریخ ساز فلم کو دیکھنے سے محروم رہ جانے والے فلم شائقین اب 300 روپے میں فلم دیکھ سکیں۔ 

لاہور کراچی حیدرآباد فیصل آباد گجرات سیالکوٹ گوجرانوالہ راولپنڈی اور اسلام آباد میں مخصوص سینما گھروں میں 20 مارچ سے 20  اپریل تک دی لیجنڈ آف مولا جٹ فلم کے شائقین سستے داموں فلم دی لیجنڈ آف مولا جٹ سے لطف اندوز ہوسکے گے۔  اس حوالے سے فلم پروڈیوسر عمارہ حکمت کا کہنا ہے کہ ہماری فلم نے 25 ہفتوں میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے سینما گھروں میں شاندار کامیابی حاصل کی ہے فلم نے پاکستان میں ریکارڈ پر ریکارڈ بناے ہیں جس پر ہماری تمام ٹیم بےحد خوش ہے انہوں نے کہا کہ فلم شائقین کو اچھی معیاری تفریح ہمیشہ فراہم کرتے رہے گے اس حوالے سے اب ہم ان فلم بینوں کے لئے خصوصی آفر لیکر آئے ہیں جنہوں نے ابتک اپنی پسندیدہ فلم سینما گھروں میں نہیں دیکھ سکے اب یہ لوگ 300 روپے میں پاکستان کے مختلف شہروں میں مخصوص سینما گھروں میں دیکھ سکے گے۔

پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز ہونے کے بعد سے”دی لیجنڈ آف مولا جٹ“کا عالمی سطح پر راج برقرار ہے۔ ”دی لیجنڈ آف مولاجٹ“ کے مرکزی کرداروں میں فواد خان، ماہرہ خان، حمائمہ ملک، حمزہ علی عباسی، مرزا گوہر رشید، علی عظمت، صائمہ بلوچ  فارس شفیع کے ساتھ شفقت چیمہ سمیت دیگر شامل ہیں۔