پاکستان میں عمران خان محفوظ نہیں، بھارت وہاں کھیلنے کیوں جائے؟ ہربھجن سنگھ

Mar 20, 2023 | 13:45 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرکت کے حوالے سے بیان دے دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھارت کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن کا کہنا تھا کہ میرے خیال ہےکہ بھارت پاکستان جاکر ایشیا کپ  نہیں کھیلے گا کیوں وہاں کے حالات بہتر نہیں ہیں۔ پاکستان میں آئے دن کچھ نہ کچھ نیا ہو رہا ہے۔ پاکستان میں ان کے وزیراعظم عمران خان تک محفوظ نہیں، انہیں کچھ لوگوں نے گولیاں ماریں تھی ایسی صورتحال میں بھارتی ٹیم پاکستان میں جاکر ایشیا کپ کیوں کھیلےگی؟

ہربھجن سنگھ کا  کہنا ہے کہ بھارت کو کسی صورت پاکستان نہیں جانا چاہیے اور ایشیا کپ کے میچز بھی نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں۔ اگر پاکستان میں آئی سی سی ایونٹ بھی منعقد ہوتے ہیں تو پھر بھی بھارت کو وہاں نہیں جانا چاہیے۔

واضح رہے کہ پاکستان رواں سال ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کررہا ہے جبکہ بھارت نے پاکستان میں ٹیم بھیجنے سے انکار کر دیا ہواہے۔ بھارت کا کہناہےکہ ایشیا کپ پاکستان سے کسی دوسرے ملک شفٹ کیا جائے۔ بھارت کی جانب سے ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کے اعلان پر پاکستان نے بھی بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ سے دستبردار ہونے کی دھمکی دی ہوئی ہے۔

مزیدخبریں