ایک نیوز: سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے پاکستان میں شیڈول ایشیا کپ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کی شرکت کے حوالے سے بیان دے دیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے بھارت کی کرکٹ ٹیم کو پاکستان نہ جانے کا مشورہ دیا ہے۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہربھجن کا کہنا تھا کہ میرے خیال ہےکہ بھارت پاکستان جاکر ایشیا کپ نہیں کھیلے گا کیوں وہاں کے حالات بہتر نہیں ہیں۔ پاکستان میں آئے دن کچھ نہ کچھ نیا ہو رہا ہے۔ پاکستان میں ان کے وزیراعظم عمران خان تک محفوظ نہیں، انہیں کچھ لوگوں نے گولیاں ماریں تھی ایسی صورتحال میں بھارتی ٹیم پاکستان میں جاکر ایشیا کپ کیوں کھیلےگی؟
Times Network's @karishmasingh22 speaks to @harbhajan_singh on India-Pakistan cricket ties.
— Mirror Now (@MirrorNow) March 17, 2023
He says "Even Imran Khan is unsafe in Pakistan; will play in neutral venue, won't take chance on our safety"#India #Pakistan #ImranKhan #cricket pic.twitter.com/SGdpnPSszO
ہربھجن سنگھ کا کہنا ہے کہ بھارت کو کسی صورت پاکستان نہیں جانا چاہیے اور ایشیا کپ کے میچز بھی نیوٹرل وینیو پر کھیلے جائیں۔ اگر پاکستان میں آئی سی سی ایونٹ بھی منعقد ہوتے ہیں تو پھر بھی بھارت کو وہاں نہیں جانا چاہیے۔
واضح رہے کہ پاکستان رواں سال ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کی میزبانی کررہا ہے جبکہ بھارت نے پاکستان میں ٹیم بھیجنے سے انکار کر دیا ہواہے۔ بھارت کا کہناہےکہ ایشیا کپ پاکستان سے کسی دوسرے ملک شفٹ کیا جائے۔ بھارت کی جانب سے ایشیا کپ میں شرکت نہ کرنے کے اعلان پر پاکستان نے بھی بھارت میں ہونے والے ورلڈکپ سے دستبردار ہونے کی دھمکی دی ہوئی ہے۔