بھارتی کپتان نے مداح کو شادی کیلئے پرپوز کر دیا

Mar 20, 2023 | 13:16 PM

Hasan Moavia

ایک نیوز: بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما نے مداح کو شادی کے لیے پرپوز کر دیا۔

رپورٹ کے مطابق روہت شرما بھارتی کرکٹ ٹیم کے ساتھ ایئر پورٹ سے جا رہے تھے کہ ایک مداح ویڈیو بنا رہا تھا۔روہت شرما کی جانب سے مداح کو پھول دیا اور مذاحیہ انداز میں شادی کے لیے بھی پرپوز کردیا۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پھول دیتے ہوئے روہت شرما نے کہا کہ یہ لو، آپ کے لیے، جس پر مداح نے ان کا شکریہ ادا کیا۔ بھارتی کپتان کی جانب سے جاتے جاتے سوال کیا گیا کہ کیا آپ مجھ سے شادی کریں گے؟

واضح رہے کہ گزشتہ روز دوسرے ون ڈے میں آسٹریلیا نے بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی

مزیدخبریں