ایک نیوز: رات کودیرتک جاگنا اورملازمت سمیت دیگرمعمولات زندگی سرانجام دینے کیلئے صبح جلدی اٹھ جانا ہم میں سے بیشترکی عادت بن چکی ہے ۔
رپورٹ کے مطابق صبح سویرے جلدی اٹھنے کے فوائد پرنظرڈالیں تو یقینناً بیشتر افراد اپنی عادت تبدیل کرنے پرمجبورہوجائیں گے۔امریکی ماہرسٹیوبرنزنے صبح جلدی جاگنے کے فوائد بیان کیے ہیں۔ صبح سویرے اٹھنا زندگی میں کامیابی سے جڑی عادت ہے اوربیشترکامیاب لوگوں کا دعویٰ ہے کہ ان کی کامیابی کا اہم ترین عنصرصبح 4 بجے جاگنا ہے۔
جلد جاگنے سےطرززندگی پرگہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
صبح سویرے اٹھنے کے فوائد
پیداواری صلاحیت اضافہ:
جلدی اٹھنے سے آپ کے پاس دن کی منصوبہ بندی، ورزش اوربغیر کسی خلفشارکے اپنا کام مکمل کرنے کا وقت ہوتا ہے جس سے اہداف حاصل کرنے سے متعلق پیداواری صلاحیت میں اضافہ ہونے کے ساتھ ساتھ حوصلہ افزائی بھی ہوتی ہے۔
زیادہ وقت کی دستیابی
صبح جلدی اٹھنے سے دن میں کئی اضافی گھنٹے شامل کیے جاسکتے ہیں جو ذاتی منصوبوں، مطالعہ یاملتوی کیے جانے والے کاموں کی تکمیل میں لگائے جاسکتے ہیں۔
ٹائم مینجمنٹ
صبح جلدی جاگنے کے لیے نظم وضبط اورخود پرقابو پانا ضروری ہے اور یہی عادت اپنا وقت بہترین طریقے سے استعمال کرنے اورانتظامی مہارت کیلئے ضروری کاموں کو ترجیح دینے کی صلاحیت بہتربناتی ہے۔
اچھی ذہنی صحت
صبح جلدی اٹھنے والے افراد میں ذہنی تناؤ اوراضطراب کی سطح کم ہوجاتی ہے کیونکہ صبح اٹھنے سے آپ دن کا پرسکون آغاز کرسکتے ہیں جس کا آپ کی ذہنی صحت پرمثبت اثرہوتا ہے۔
بہترنیند کا معیار
جلد سونا اور جلدی جاگنا نیند کاشیڈول منظم کرنے میں بھی مدد دیتا ہےجس سے نیند کامعیاربہترہوتا ہے اور آپ دن بھرزیادہ پرسکون اورتروتازہ رہتے ہیں۔
کھانے میں بہتری
جلدی بیدارہونے والوں کے پاس اپنے لیے صحت مند ناشتہ کرنے اوردن بھرکے کھانے کی منصوبہ بندی کرنے کیلئے بھی زیادہ وقت ہوتا ہے جس سے ان میں کھانے کی صحت مند عادات پروان چڑھتی ہیں۔
اعتماد میں اضافہ اورکامیابی کااحساس
صبح جلدی بیدارہونا اورکام مکمل کرنا آپ کے اعتماد میں اضافہ کرتے ہوئےآپکو مزید کام کرنے کی ترغیب دیتا ہے۔ اس کے علاوہ ذاتی سرگرمیوں جیسے پڑھنے یا مراقبہ کے لیے زیادہ وقت مل سکتا ہے۔ اس سے خود آگاہی اوراپنی ذات میں مزید بہتری لانے کا موقع مل جاتا ہے۔
یہ عادت اپنائی کیسے جائے
نیند کی عادات تبدیل کرنا مشکل ہے خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جنہیں رات دیر سے سونے کی عادت ہو اس کے لیے آہستہ آہستہ اپنے معمولات کو تبدیل کیا جاسکتا ہے۔کوشش کریں کہ روزانہ ایک ہی وقت پربیدارہوں خصوصاً ہفتہ وار چھٹی والےروز بھی اپنی عادت تبدیل نہ کریں۔
سونے کے اوقات کارمقرر کریں اور اس پر سختی سے کاربند رہیں شروع میں مشکل ہوگی لیکن ہرروز ایک ہی وقت پربسترپر جانے سے جلد ہی آپ اس معمول کے عادی ہوجائیں گے۔
جاگنے کے وقت کو ہرچند روز میں 15 سے 30 منٹ تک تبدیل کریں جب تک کہ آپ مقررہ وقت پراٹھنے تک نہ پہنچیں۔