بھارت:دولہا اپنی ہی شادی میں شرکت کرنا بھول گیا

Mar 20, 2023 | 12:28 PM

JAWAD MALIK

ایک نیوز: بھارت میں انوکھا واقعہ،نوجوان اپنی شادی کی خوشی میں شادی میں شرکت کرنا بھول گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست بہار کے گاؤں سلطان گنج کے رہائشی نے اپنی شادی والے دن خوشی کے مارے اتنی زیادہ شراب نوشی کی کہ وہ اس میں شرکت کرنا ہی بھول گیا۔دلہن اور اس کے اہل خانہ پنڈال میں دولہےکا انتظار کرتے رہے لیکن وہ زیادہ شراب پینے کی وجہ سے اپنے ہوش کھو بیٹھا  اور نہیں آیا تاہم جیسے ہی نوجوان کا نشہ اترا وہ فوراً دلہن کے گھر شادی کے لیے پہنچا لیکن پھر دلہن  نے شادی کرنے سے انکار کر دیا۔

رپورٹس کے مطابق دلہن کا کہنا تھا کہ وہ اپنی زندگی ایسے شخص کے ساتھ نہیں گزار سکتی جو اپنی ذمہ داریوں کو نہیں سمجھتا، دلہن کے والدین نے ساتھ ہی  دلہے کے ماں باپ سے شادی کے انتظامات پر ہونے والی رقم واپس ادا کرنے کا  مطالبہ بھی کردیا۔

مزیدخبریں