جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس:پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور

جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس:پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور
کیپشن: جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس:پی ٹی آئی رہنماؤں کی عبوری ضمانتیں منظور

ایک نیوز: انسداد دہشتگردی عدالت نے عمران خان کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس میں اسدعمر، راجہ خرم، علی نواز، مراد سعید، شہزادوسیم اور زلفی بخاری کی عبوری ضمانتیں منظورکرلیں،جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ 2 ہفتوں تک کی عبوری ضمانتیں اس لئے دے رہے ہیں تاکہ شیلنگ سے بچاجائے، اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں عمران خان کی پیشی پر جوڈیشل کمپلیکس میں توڑ پھوڑ کے کیس کی سماعت ہوئی،پی ٹی آئی رہنما اپنی لیگل ٹیم کے ہمراہ اے ٹی سی کے جج راجہ جواد کی عدالت میں پیش ہوئے، عدالت نے اسدعمر، راجہ خرم، علی نواز، مراد سعید، شہزادوسیم اور زلفی بخاری کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں، عدالت نے زلفی بخاری کی تھانہ گولڑہ میں درج مقدمات میں عبوری ضمانت منظور کرلی۔

جج نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ 2 ہفتوں تک کی عبوری ضمانتیں اس لئے دے رہے ہیں تاکہ شیلنگ سے بچا جائے،جج نے پی ٹی آئی رہنماﺅں سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ اس بار تو پولیس نے آپ پر ڈکیتی کی دفعہ بھی لگا دی ہے،عدالت نے کیس کی مزیدسماعت2 ہفتوں تک ملتوی کردی۔