سیلینا گومز نےکائیلی جینر سے بڑا اعزاز چھین لیا

 سیلینا گومز نےکائیلی جینر سے بڑا اعزاز چھین لیا

ایک نیوز: امریکی گلوکارہ  اور اداکارہ سیلینا گومز نے انسٹاگرام کی دنیا کا ایک اہم اعزاز اپنے نام کرلیا۔

رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا سے کنارہ کشی اختیا کرنے والی سیلینا گومز انسٹاگرام پر40 کروڑ فالوورز حاصل کرنے والی دنیا کی  پہلی خاتون بن گئیں۔سیلینا گومز نےکائیلی جینر کو پیچھے چھوڑتے ہوئے انسٹاگرام پر سب سے زیادہ فالو کی جانے والی خاتون کا اعزاز اپنے نام کیا تھا ۔ اب انہوں نے  40 کروڑ فالورز کا سنگ میل بھی عبور کرلیا ہے۔

 سیلینا گومز کی انسٹاگرام فالورز کی تعداد 40 کروڑ 10لاکھ ہے جبکہ اس فہرست میں دوسرا نام کائیلی جینر کا ہے جن کے انسٹاگرام فالورز کی تعداد  38 کروڑ 20 لاکھ افراد انسٹاگرام پر فالو کرتے ہیں۔

View this post on Instagram

A post shared by Selena Gomez (@selenagomez)

سیلینا گومز نے کہا تھا  کہ میں سوشل میڈیا سے اس لیے ایک بار پھر وقفہ لے رہی ہوں کیوں کہ یہ بہت بچگانہ چیز ہے اور میں 30 برس کی ہو گئی ہوں اور اب اس سب کیلئے بہت بڑی ہو چکی ہوں۔

 بعدازاں انہوں نے  انسٹاگرام پر واپسی کرتے ہوئے اپنی کچھ تصاویراپ لوڈ کی تھیں۔

واضح رہے کہ انسٹا گرام پر سب سے زیادہ فالوورز حاصل کرنے والی شخصیت کی بات کی جائے تو اس فہرست میں پرتگال سے تعلق رکھنے والےکرسٹیانو رونالڈو سب سے آگے ہیں جن کے فالوورز کی تعداد 56 کروڑ 30 لاکھ سے زائد ہے۔