ایک نیوز: پاکستان تحریک انصاف کے کارکنوں نے لاہورمیں عمران خان کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہرسے مشتبہ شخص دھرلیا ہے۔
رپورٹ کےمطابق مشتبہ شخص موبائل سے فوٹیجزبنا رہا تھا جسے دیکھ کروہاں موجود کارکنوں نے اسے پکڑ لیا۔کارکنوں نے مشکوک شخص سے کوائف اور موبائل چیک لیا جس کے بعد مزید پوچھ گچھ کی جارہی ہے۔
پی ٹی آئی کارکنوں کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ پکڑا جانے والا شخص حساس ادارے کا اہلکارہے۔
واضح رہے کہ زمان پارک میں ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ مجھے پتہ تھا جیل میں ڈالیں گے یا قتل کردیں گے۔میں پھر سے کہتا ہوں سب کے ہاتھ سے گیم نکلنے لگی ہے۔ جوکل اسلام آباد میں ہوا یہ کسی کے کنٹرول میں نہیں رہے گا۔جو اینکر میڈیا پر بات کرتا ہے اس کے پیچھے پڑ جاتے ہیں۔ یہ لندن پلان اور لیول پلیئنگ فیلڈ ہے۔ راستہ صرف ایک ہی ہے صاف اور شفاف الیکشن۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز زمان پارک میں لوگ مرنے کیلئے تیار ہوگئے، مجھے کہا آپ کو نہیں نکلنا، میں اسلام آباد کیلئے نکلا توپتاتھا انھوں نے مجھے جیل میں ڈالناہے یا قتل کرناہے، میں لاہورہائیکورٹ گیاتولوگ میرےساتھ گئے میں نے کسی کونہیں کہا تھا، لوگوں کو ڈرتھا کہ کہیں یہ مجھے کچھ کرنہ دیں، یہ لوگ شیلنگ کرکےاشتعال دلانےکی کوشش کررہےتھےکہ کچھ ہو۔