صبینہ فاروق نے منفی مہم چلانے والوں کوخبردارکردیا

Mar 20, 2023 | 07:41 AM

ایک نیوز:اداکارہ صبینہ فاروق نےان کےخلاف منفی مہم چلانے والوں کوخبردارکردیا۔
تفصیلات کےمطابق پاکستانی اداکارہ صبینہ فاروق نے ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں حیا نامی خاتون کا کردار ادا کرنے پر ان کے خلاف منفی مہم چلانے والوں کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
انسٹاگرام پوسٹ میں اداکارہ نے لکھا کہ لوگوں کو ایک ڈرامہ کردار اور اداکار کے درمیان فرق کرنا چاہئے۔
صبینہ فاروق کاکہناہے کہ ڈرامہ کردار پر ان کو دھمکیاں مل رہی ہے جس سے نہ صرف ان پر بلکہ ان کی فیملی پر بھی برا اثر پڑ رہا ہے۔
اداکارہ کامزیدکہناہے کہ ڈرامے میں میرے کردار پر مزاحیہ انداز میں یا حدود میں رہتےہوئے ردعمل دیا جائے تو مجھے کوئی مسئلہ نہیں ہے لیکن اب حدود سے تجاوز کیا جارہا ہے۔ اگر یوٹیوب پر میرے خلاف منفی مہم کا سلسلہ نہ رکا تو میں اگلی مرتبہ ان سب افراد کا نام پبلک کروں گی جو اس میں ملوث ہیں۔

مزیدخبریں