دنیا کے 90 سالہ معمر ترین باڈی بلڈر

Mar 20, 2023 | 06:59 AM

ایک نیوز:امریکی ریاست کیلی فورنیا کے نوے سالہ جم آرنگٹن ایک حیرت انگیز ریکارڈ کے حامل ہیں۔
تفصیلات کےمطابق جم نے کم عمری میں ایک میڈیکل سٹور میں ایک قوی الجثہ، فربہ اور مضبوط پٹھوں والے شخص کی ایک میگزین کے سرورق پر تصویر دیکھی۔ جس کے فوری بعد انہوں نے کینیڈین بلڈر جارج جوویٹ کے اس میگزین کی ایک کاپی 25 سینٹ میں بک کروائی۔ جس کے بعد اس میں موجود تفصیلات دیکھ کر اس کے مطابق اپنے والد کی ایک تین پاؤنڈ وزنی اسٹیل بال سے اپنی ورزش شروع کردی۔
 جم آرنگٹن کاکہنا ہے کہ تن سازی کا یہ شوق اس وقت سے اپنایاہواہے جب وہ صرف 13 برس کے تھے۔ اب جبکہ وہ 90 برس کے ہوچکے ہیں تو وہ اس وقت گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں برائے معمر ترین متحرک مرد باڈی بلڈر کے ریکارڈ کے حامل ہیں۔ 
جم کا مزیدکہنا ہے گو کہ یہ اسٹیل بال کوئی بہت مفید ورزشی آلہ تو نہ تھا لیکن چند ماہ میں ہی انہوں نے دس پاؤنڈ سے زیادہ اپنے مسلز بنالیے اور یہ عمل جاری رکھا اور پھر کبھی اسے ترک نہ کیا۔ 
آج جبکہ عمربڑھنے کے ساتھ ان کا جسم کافی کمزور ہوگیا ہے پھر بھی وہ اس عمل کو ختم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔

مزیدخبریں