سفارش اور شارٹ کٹ کی قائل نہیں ہوں،اداکارہ خوشبو

 سفارش اور شارٹ کٹ کی قائل نہیں ہوں،اداکارہ خوشبو
کیپشن: I don't agree with the order of the shortcut, the actress is nice
سورس: I don\'t agree with the order of the shortcut, the actress is nice

ایک نیوز:اسٹیج کی مشہورومعروف اداکارہ خوشبو کاکہناہے کہ سفارش اور شارٹ کٹ کی قائل نہیں ہوں،شارٹ کٹ سے بہت جلدی آگے تو جایا جا سکتا ہے لیکن اسی رفتار سے واپسی بھی ہوتی ہے۔
تفصیلات کےمطابق اداکارہ خوشبوکاکہناہے کہ تجربے کا کوئی شارٹ کٹ نہیں، شوبز میں کئی سال گزارنے کے فن کے اصل رموز سمجھ میں آئے۔اسٹیج ڈرامے کے خلاف منفی پراپیگنڈا زیادہ کیا جاتا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ایسے معاملات کو اسٹیج سے منسوب کیا جاتا ہے جو کسی کے خواب و خیال میں بھی نہیں ہوتے۔ اسٹیج بھی بدلتے وقت کے ساتھ تبدیل ہوا ہے لیکن کچھ لوگ اسے منفی انداز میں پیش کرتے ہیں۔
اداکارہ کامزیدکہنا ہےکہ کسی سے حسد نہیں کی بلکہ ہر کسی کے کام کو سراہتی ہوں اور پھر میں دوسروں سے بھی اس عمل کی توقع رکھتی ہوں۔اداکارہ نے کہا کہ سٹیج ڈرامے کے خلاف پراپیگنڈا زیادہ کیا جاتا ہے۔جس کا حقیقت سے دور کابھی تعلق نہیں۔