ایک نیوز:پاکستان شوبزانڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان زمان پارک پولیس آپریشن کیلئے اپنائے گئے طریقےکارکے خلاف بول پڑی۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیراعظم عمران خان ٹرائل کورٹ میں پیشی کیلئے اسلام آباد روانہ ہوئے توپنچاب پولیس نے اپنی کارروائی کادوبارہ آغازکرتے ہوئے عمران خان کی رہائش گاہ پرچھاپہ مارااورجائے وقوع سے متعددہتھیاربرآمدکئے۔
پی ٹی آئی کا دعو یٰ ہے کہ زمان پارک میں پنجاب پولیس کی جانب سے کی گئی کارروائی عدالتی احکامات کے خلاف اوربلاجوازتھی جبکہ دوسری جانب پولیس کا مئوقف ہے کہ ان کے پاس سرچ وارنٹ موجودتھے۔
اداکارہ ماہرہ خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زمان پارک میں کیے گئے آپریشن پر اپنے ردِعمل کا اظہارکرتے ہوئے ایک ویڈیو شیئرکی۔اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس بھاری مشینری کا استعمال کرتے ہوئےچیئرمین پی ٹی آئی کی رہائش گاہ میں داخل ہوئی۔
واضح رہے کہ آج کل زمان پارک پولیس کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔ پہلی بار پولیس 14 مارچ کو توشہ خانہ کیس میں سابق ورزیراعظم کو گرفتار کرنے کیلئے وہاں پہنچی تھی اور پی ٹی آئی کے کارکنوں کے ساتھ ان کی لڑائی تقریباً 24 گھنٹے تک جاری رہی تھی۔
بعد ازاں، لاہور ہائی کورٹ کے احکامات اور پی ایس ایل کی وجہ سے پولیس آپریشن کو روک دیا گیا تھا۔