ایک نیوز: پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار حمزہ علی عباسی کا کہنا ہے کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
اداکارحمزہ علی عباسی کاکہناہے کہ وہ جس ملک میں بھی جاتے ہیں۔انہیں مداحوں کی جانب سے بہت عزت ملتی ہے۔
حمزہ علی عباسی کامزید کہنا ہے کہ پارلیمنٹ میں جانے کیلئے بہت جھوٹ بولنے پڑتے ہیں۔اس لئے میراسیاستدان بنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔
تاہم حمزہ علی عباسی کی ٹی وی ڈرامہ ’جانِ جہاں‘ کے ذریعے سکرین پرکافی عرصےکے بعد واپسی ہو رہی ہے۔ اداکار نے چند روز قبل انسٹاگرام پر مداحوں کو اپنی واپسی کی خبر سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے نئے ڈرامے کا ٹیزر بھی شیئر کیا تھا۔
حمزہ علی عباسی کا سیاست میں انٹری سے انکار
Mar 20, 2023 | 04:29 AM