ایک نیوز:بھارت میں بجلی کابحرا ن سنگین ہوگیا لوگ پیسے دے کرموبائل فون چارج کروانے لگے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر گورکھ پور میں بجلی منقطع ہونے کا سلسلہ کافی دراز ہوگیا ہے اور ضلع کے قریبی دیہاتوں میں نجی طور پر کام کرنے والے ان دیہاتیوں سے موبائل فون بیٹری چارج کرنے کے 10 روپے اور پانی کے پمپنگ کرنے والے پورٹیبل جنریٹرز کی چارجنگ کے 50 روپے لیتے ہیں۔
بیلو نامی دیہات میں ہفتے کی شام لوگ اس کام کیلئےلائن میں لگے اپنی باری کا انتظار کرتے نظر آئے تاکہ اپنی موبائل بیٹریز اور واٹر پمپس کو چارج کرواسکیں۔
لائن میں لگےلوگوں کا کہنا تھا کہ ان کے گاؤں میں جمعہ کی درمیانی شب سے بجلی کی سپلائی منقطع ہے جس کی وجہ سے لوگ دکانوں پر چارجنگ کیلئے پہنچے ہیں۔