ایک نیوز:افغان حکومت کی جانب سے ملک بھر میں بھنگ کاشت کرنے پر پابندی لگادی گئی۔
تفصیلات کے مطابق طالبان رہنما ہیبت اللہ نے اتوارکوباضابطہ طورپر حکم جاری کرتے ہوئے بھنگ کی فصل کاشت کرنے پابندی لگانے کا اعلان کیا۔
حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ملک میں بھنگ کی کاشت ممنوع ہے۔ حکم کی خلاف ورزی پر بھنگ کی فصل تباہ کردی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والے کو شرعی قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔
اقوام متحدہ کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں کسانوں کی جانب سے بڑی تعداد میں بھنگ کاشت کی جاتی ہے، یہی وجہ ہے کہ 2010 میں افغانستان سب سے زیادہ بھنگ سپلائی کرنے والا ملک بنا تھا۔
افغان حکومت نے بھنگ کاشت کرنے پر پابندی لگادی
Mar 20, 2023 | 03:42 AM