ایک نیوز:بنگلادیش میں تیزرفتاربس حادثے کاشکار،17افرادہلاک اور25زخمی ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق بنگلادیش کے شہر شبچار میں افسوس ناک حادثہ پیش آیا۔جس میں ایک تیزرفتاربس بے قابوہوکر گہری کھائی میں جاگری۔
ترجمان پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات کے مطابق حادثہ ڈرائیور کی غفلت کے باعث پیش آیا، تیز رفتار بس ہائی وے کی ریلنگ سے ٹکرائی اور 30 فٹ گہری کھائی میں جاگری۔
رپورٹ کے مطابق بنگلا دیش میں پرانی گاڑیوں اور سڑکوں کی ناقص صورتحال کے باعث ٹریفک حادثات معمول بن چکے ہیں۔ گزشتہ سال سڑک حادثات میں 9 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوئے۔