شامی صدرطویل عرصے کے بعدسرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے

شامی صدرطویل عرصے کے بعدسرکاری دورے پر ابوظہبی پہنچ گئے
کیپشن: The Syrian President arrived in Abu Dhabi on an official visit after a long time
سورس: The Syrian President arrived in Abu Dhabi on an official visit after a long time

ایک نیوز:شامی صدر بشارالاسدطویل عرصے کے بعد متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظہبی پہنچ گئے۔
تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ محمد بن زاید آل نہیان ابوظبی کے صدارتی ہوائی اڈے پر بشارالاسد کے استقبال کیلئےپہنچے۔ متحدہ عرب امارات کی فضائی حدود میں داخل ہونے پر شامی صدر کے طیارے کو جنگی طیاروں کے ذریعے پروٹوکول دیا گیا۔
شام کے صدر نے متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ محمد بن زاید سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شام اور خطے میں استحکام اور ترقی کو فروغ دینے والے امور پر تعاون اور ہم آہنگی کو مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔
الشیخ محمد بن زاید کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پوسٹ کی گئی  ٹویٹ میں لکھا کہ ہم نے دو برادر ممالک اور عوام کے مفاد کیلئےبرادرانہ تعلقات کی حمایت اور فروغ کیلئے مثبت اور تعمیری بات چیت کی۔