عمران خان کے حوالے سے شاہد آفریدی کے بیان میں کتنی صداقت؟

عمران خان کے حوالے سے شاہد آفریدی کے بیان میں کتنی صداقت؟
کیپشن: عمران خان کے حوالے سے شاہد آفریدی کے بیان میں کتنی صداقت؟

ایک نیوز :سوشل میڈیا پر شاہد آفریدی سے ایک بیان منسوب وائرل کیا جارہا ہے جس میں وہ عمران خان کو مشورہ دے ر ہے ہیں کہ انہیں ملک کو مسائل سے نکالنے کیلئےاپنی گرفتاری دے دینی چاہئے۔ شاہد آفریدی کے اس بیان پر  سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے شاہد آفریدی کو  شدید تنقید کانشانہ بنایا جارہا ہے ۔ 

آخر کار شاہد آفریدی کوسوشل میڈیا پر وائرل بیان سے متعلق وضاحت دینا پڑ گئی ،شاہد آفریدی نے ایک ویڈیو جاری کی جس میں انہوں نے اپنے بیان کی نفی کی اور کہاکہ کوئی مجھ سے بیانات منسوب کرکے گندی سیاست کرنے کی کوشش کررہا ہے اور مجھے اس گندی سیاست کا حصہ نہ بنائیں۔

انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں کہا کہ میں دیکھ رہا ہوں سے سوشل میڈیا پر میرے نام سے عمران بھائی کے بارے میں ایک بیان چل رہا ہے جو بہت افسوسناک ہے۔

 اس سے قبل بھی ایک بیان کی وجہ سے شاہد آفریدی کو تنقید کا سامنا کرنا پڑا جب وہ شعیب اخترکو پلستر اتارنے کا مشورہ دے رہے تھے انہوں نے کہا تھا کہ تمہارا پلستر ہی نہیں اتر رہا جس پر سوشل میڈیا پر ان کی ویڈیو کو یوں وائرل کیا گیا کہ عمران خان کے حوالے سے بات چیت لگتی تھی اس ویڈیو کے وائرل ہونے پر انہیں آکر وضاحت دینا پڑی تھی انہوں نے وضاحت کی تھی کہ وہ اس ویڈیو میں دراصل شعیب اختر کے پلستر کی بات کررہے تھے ۔