ایک نیوز:فیصل آبادمیں آسمانی بجلی گرنے سے ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دوزخمی ہوگئے۔
تفصیلات کےمطابق فیصل آبادکےعلاقہ سمانہ پل پر23سالہ ارسلان اپنے دودوستوں کے ہمراہ بارش میں نہا رہا تھا ،اسی دوران آسمانی بجلی گری جس کی وجہ سےتینوں دوست جھلس کرزخمی اوربےہوش ہوگئے۔
ریسکیوذرائع کےمطابق زخمیوں کوطبی امدادکےلئے ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں پر23سالہ ارسلان جان کی بازی ہارگیا۔
ڈاکٹرزکاکہناہےکہ دوسرےدونوں دوستوں کی حالت بھی تشویشناک ہے،جن کی شناخت 25سالہ واحد اور 32 سالہ سجادکےناموں سےہوئی ہے۔
فیصل آبادشہر کے مختلف علاقوں میں اوسط بارش 33 ملی میٹر ریکارڈ کی گئی ہے،بارش سے نشیبی علاقے جوہڑ بن گئے، کئی علاقوں میں بجلی کے فیڈر ٹرپ کر گئے ،فیڈرٹرپ کرنےسے شہرتاریکی میں ڈوب گیا۔
ایم ڈی واسا عامر عزیز کاکہناہےکہ بارشی پانی کی نکاسی کے لئے تمام وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں۔
ریسکیوذرائع کےمطابق ادھرسیالکوٹ میں سمبڑیال کے علاقہ کوپرہ سٹاپ پر تیز آندھی کے باعث درخت کار پر گر گیا، درخت گرنے کے باعث راستہ ٹریفک کے لئے بند ہو گیا، گاڑی میں سوار تمام لوگ محفوظ رہے،سڑک کوکلیرکروالیاگیا۔
کروڑ لعل عیسن میں بھی تیز طوفانی بارش نے جل تھل ایک کردیا ،بارش کے بعد کروڑ شہر میں سڑکیں جھیل کا منظر پیش کرنے لگیں ،مین شاہراوں پر کئی کئی فٹ بارش کا پانی جمع ہونے سے شہریوں کی آمد و رفت میں مشکلات اضافہ ہوگیا۔بارش کے بعد کروڑ میونسپل انتظامیہ نکاسی آب کے حوالے سے کوئی اقدامات نہ کرسکی۔ریلوے اسٹیشن روڈ جھیل میں تبدیل ہوگیا شہریوں کا گزرنا مشکل ہوگیا۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر لیہ سے نوٹس لینےکا مطالبہ کردیا۔