پیپلزپارٹی کووفاقی بجٹ اورپنجاب میں تحفظات ہیں،بلاول بھٹو

پیپلزپارٹی کووفاقی بجٹ اورپنجاب میں تحفظات ہیں،بلاول بھٹو
کیپشن: Bilawal Bhutto says that PPP has reservations about the federal budget and Punjab

ایک نیوز:چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری نےکہاہےکہ پی پی کووفاقی بجٹ اورپنجاب میں تحفظات ہیں۔
تفصیلات کےمطابق پیپلزپارٹی اورحکومت کےدرمیان بجٹ  پراختلافات کی وجہ سےوزیراعظم شہبازشریف نےچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوکوملاقات کی دعوت دی تھی۔
ذرائع کےمطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری وزیراعظم شہبازشریف سےملاقات کےلئےوزیراعظم ہاؤس پہنچےتوشہبازشریف نےبلاول بھٹوکا استقبال کیا دونوں طرف سے سینئر رہنما بھی ملاقات میں موجود تھے۔
ذرائع کےمطابق ملاقات میں پیپلز پارٹی کے تحفظات دور کرنے پر بات چیت ہوئی ۔بلاول بھٹو زرداری نےپیپلز پارٹی کے مطالبات پر مشتمل فہرست وزیراعظم شہبازشریف کو دی۔

 چارٹر آف ڈیمانڈکےمطابق سندھ میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے پی ایس ڈی پی میں مزید فنڈز مختص کرنے کا مطالبہ کیاگیا ،پیپلزپارٹی کو وفاقی بجٹ اور پنجاب میں تحفظات ہیں ۔پیپلز پارٹی نے وفاقی بجٹ اور پنجاب میں شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
ذرائع کےمطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری کاکہناتھاکہ پیپلز پارٹی سے کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے جا رہے، وفاقی حکومت نے بجٹ میں پی ایس ڈی پی اور ایس ڈی جیز سے متعلق وعدے پورے نہیں کیے، بجٹ کی تیاری میں اتحادی جماعت پیپلز پارٹی سے کوئی مشاورت نہیں کی گئی، پنجاب میں پیپلز پارٹی سے کیے گئے وعدے بھی پورے نہیں ہو رہے۔
ذرائع کےمطابق وزیراعظم شہباز شریف نےچیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کو تحفظات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
ذرائع کےمطابق بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں پیپلز پارٹی کے وفد کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ختم ہونےپر وفود کی سطح پر مذاکرات کے بعد پیپلز پارٹی کے وفد کے لیے عشائیہ کا اہتمام بھی کیاگیا۔