ایک نیوز:قصورمیں پتنگ کی ڈورپھرنےسےدس سالہ بچہ شدیدزخمی ہوگیا۔
تفصیلات کےمطابق قصورپولیس پتنگ بازی جیسےخونی کھیل کوروکنےمیں مکمل طورپرناکام ہوگئی۔
قصورکےتھانہ بی ڈویژن کے علاقہ چاہ بلندہ میں 10 سالہ بچہ پتنگ کی ڈور پھرنے سے شدید زخمی ہوگیا۔ہاتھ پرڈورپھرنےسےمحمدمبین نامی بچہ شدیدزخمی ہوگیا۔تیزدھارڈورپھرنےسےمحمدمبین کےبائیں ہاتھ کی دوانگلیوں پرگہرےکٹ پڑگئے۔
محمدمبین کوطبی امدادکےلئے ڈسٹرکٹ بابابلھےشاہ ہسپتال منتقل کیاگیاجہاں بچےکی حالت خطرےسےباہربتائی جاتی ہے۔
یادرہےکہ کچھ عرصہ قبل فیصل آبادمیں بھی ایک موٹرسائیکل سوارکی گردن پرڈورپھرنےسےنوجوان جاں بحق ہوگیاتھا۔
واضح رہےکہ پتنگ بازی جیسےخونی کھیل سےاب تک ہزاروں لوگ اپنی جان سےہاتھ دھوبیٹھےہیں۔ حکومت نےپتنگ بازی پرمکمل طورپرپابندی عائد کی ہےپرپھربھی درندہ صفت لوگ اس خونی کھیل سےبازنہیں آتے۔