خیبر:کارکھائی میں گرنےسے4افرادجاں بحق

Jun 20, 2024 | 20:51 PM

ایک نیوز:خیبرمیں کارکھائی میں گرنےسےچارافراد جان کی بازی ہارگئے۔
ذرائع کےمطابق ملاگوری شہید مینہ میں تیزرفتارکار کھائی میں گرنے سے چار افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔ جاں بحق ہونےوالوں میں دومرداوردوخواتین شامل ہیں۔
ریسکیوذرائع کےمطابق حادثےکی اطلاع ملتےہی ریسکیوٹیمیں جائےوقوعہ پرپہنچ گئیں اورامدادی کا رروائیاں کرتےہوئےلاشوں کوکھائی سےنکال کرمقامی ہسپتال منتقل کردیاگیا۔

ریسکیوذرائع کےمطابق جاں بحق ہونےوالوں کی شناخت جان اکبراوررضوان کےنام سےہوئی۔جوکہ ملاگوری زگہ کلے شیر برج کے رہائشی بتائے جارہے ہیں۔

مزیدخبریں