سابق وزیراعظم کے پولیٹیکل ایڈوائزراغوا،مقدمہ درج

Jun 20, 2024 | 20:14 PM

ایک نیوز:سابق وزیراعظم کے پولیٹیکل ایڈوائزرکواغواکرلیاگیا، مقدمہ درج کرلیاگیا۔
پولیس کےمطابق شہباز گل کے بھائی اور بانی پی ٹی آئی کے پولیٹیکل ایڈوائزر کو لاہورسےاسلام آباد جاتےہوئے اغوا کیا گیا، غلام شبیر کے اغوا کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں بیٹے بلال کی مدعیت میں درج کرلیاگیا۔
ایف آئی آرکےمتن کےمطابق غلام شبیر کو نامعلوم افراد نے گھر سے اسلام آباد جاتے ہوئے اغوا کیا،غلام شبیر سابق وزیراعظم عمران خان کے پولیٹیکل ایڈوائزر اور شہباز گل کے بڑےبھائی ہیں۔غلام شبیر دو روز قبل رات گئے اپنےگھر خیابان امین سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوئے تھے۔راستےمیں سےان کونامعلوم افراد نےاغواکرلیا۔

مزیدخبریں