حانیوال: ڈسٹرکٹ ہسپتال کی سٹاف نرس کی گرفتاری کامعاملہ، نرسز سراپا احتجاج 

Jun 20, 2024 | 19:58 PM

ایک نیوز:حانیوال کے ڈسٹرکٹ ہسپتال کی سٹاف نرس اقصیٰ کی گرفتاری کےمعاملےپر نرسز سراپااحتجاج بن گئیں۔
تفصیلات کےمطابق خانیوال کےڈسٹرکٹ ہسپتال میں تین بچوں کی موت کاسانحہ ہونےپرپولیس نے سٹاف نرس اقصیٰ آفاق کو حراست میں لیاتھا ۔ڈسٹرکٹ ہسپتال کی نرسزنے سٹاف نرس کی گرفتاری پر احتجاج شروع کیاتھاجس میں وقت کےساتھ ساتھ شدت آتی جارہی ہے۔

 نرسز نےاحتجاج کےباعث کام بند کرکے مکمل طور پر ہڑتال کردی ، نرسز نےسی او ہیلتھ آفس کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ نرسز نے مذمتی پلے کارڈز اٹھا کر زبردست نعرے بازی کی ۔
 احتجاجی نرسز نے مطالبہ کیاکہ سٹاف نرس اقصیٰ کو فوری رہا کیا جائے اور اصل ملزمان کو گرفتار کیا جائے۔
 وائی این اے کاکہناہےکہ اگر نرسوں پر ظلم بند نہ ہوا تو تمام نرسنگ سٹاف احتجاج کے لیے لاہور جائیں گے۔ ایمرجنسی وارڈ سمیت پورے ہسپتال میں نرسوں کی ہڑتال جاری رہے گی۔ سٹاف نرس اقصیٰ کی رہائی تک ہڑتال ختم نہیں کریں گے ۔
واضح رہےکہ نرسوں کی ہڑتال سے ایمرجنسی سمیت تمام وارڈز میں مریضوں اور لواحقین کو مشکلات کا سامناہے۔    

مزیدخبریں