وزیراعظم کامکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی شہادتوں پر اظہارافسوس

 وزیراعظم کامکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی شہادتوں پر اظہارافسوس
کیپشن: The Prime Minister expressed regret over the martyrdom of pilgrims in Kamaka Mukarmah

ایک نیوز: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نےمکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی شہادتوں پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
 وزیراعظم نے حجاج کرام کے لواحقین کے لیے صبر کی دعا بھی کی ہے۔  
وزیراعظم نے مکہ مکرمہ میں حجاج کرام کی موجودہ صورتحال کے حوالے سے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار، وفاقی وزیر برائے مذہبی امور چوھدری سالک حسین اور سعودی عرب میں پاکستان کے سفیر احمد فاروق سے رابطہ کیا ہے۔
شہباز شریف نے ہدایات دیں ہیں کہ شہید حجاج کرام کے جسد خاکی پاکستان پہنچانے کے انتظامات کیے جائیں، وزیراعظم نے وزارت مذہبی امور اور پاکستانی سفارت خانے کے حکام کو حجاج کرام کو تمام سہولیات مہیا کرنیکا بھی حکم دیا ہے۔
 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں میں داخل حجاج کرام کے لیے تمام طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائیں۔

خیال رہے کہ  وزارت مذہبی امور نے حج کے دوران ہیٹ ویو سے 35 پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے کی تصدیق  کی تھی،پاکستان کے حج مشن کے ڈائریکٹر جنرل عبدالوہاب سومرو کے مطابق حج کے دوران درجہ حرارت 50 ڈگری ریکارڈ کیا گیا جس کے سبب یہ ایک مشکل حج تھا۔

انہوں نے بتایا کہ منیٰ میں 4، عرفات 3 اور مزدلفہ میں 2 پاکستانیوں کی اموات ہوئیں جب کہ 20 پاکستانی حجاج کی اموات مکہ اور 6 مدینہ میں ہوئیں۔