ایک نیوز: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کےزیراہتمام ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےسپرایٹ مرحلے میں بھارت نےگروپ ون کےپہلے میچ میں افغانستان کو47رنزسےشکست دےدی۔
تفصیلات کےمطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کےمقابلےامریکاکےبعداب ویسٹ انڈیزمیں جاری ہیں، میگاایونٹ میں پاکستانی ٹیم اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سےگروپ میچزسےہی باہرہوگئی تھی۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سپر ایٹ مرحلہ میں بھارت نےافغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔
برج ٹاؤن میں کھیلےگئےاس میچ میں بھارت نےافغانستان کوجیت کےلئے 182رنزکاہدف دیا جس کےجواب میں افغانستان کی ٹیم مقررہ 20اوورزمیں 134رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔
بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے 8 وکٹوں کےنقصان پر 181 رنز بنائے تھے،بھارتی کھلاڑی سوریا کماریادیو 53، ہاردک پانڈیا 32، ویرات کوہلی 24 اور رشب پنٹ 20 رنز بنا کر نمایاں رہے ۔
افغانستان کی جانب سے راشد خان اور فضل حق فاروقی نے تین تین اور نوین الحق نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت کے182رنزکےہدف کےتعاقب میں افغانستان کی ٹیم 134رنزبناکرآؤٹ ہوگئی۔بھارت نے سپر ایٹ کا پہلا میچ 47 رنز سے جیت لیا۔
افغانستان کے عظمت اللہ اورکزئی 26، نجیب اللہ زادران 19، محمد نبی 14 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
بھارت کے جسپریت بھمرہ اور ارشدیپ سنگھ نے تین تین اور کلدیپ یادیو نے دو کھلاڑی آوٹ کیےجبکہ اکشرپٹیل اوررویندراجدیجانےایک ایک کھلاڑی کوآؤٹ کیا۔
بھارتی کھلاڑی سوریاکماریادیوکومین آف دی میچ قراردیاگیا۔