حکومتی بجٹ پاکستانی عوام سے ڈکیتی کے مترادف ،عمرایوب

Jun 20, 2024 | 18:53 PM

ایک نیوز:قومی اسمبلی میں قائدحزب اختلاف عمرایوب خان کااظہارخیال کرتےہوئےکہناتھاکہ حکومتی بجٹ پاکستانی عوام سے ڈکیتی کے مترادف ہے ۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کااجلاس سپیکرسردارایازصادق کی زیرصدارت شروع ہوا۔اجلا س میں بجٹ پربحث کا سلسلہ جاری رہےگا۔ اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔

قومی اسمبلی میں اظہارخیال کرتےہوئےاپوزیشن لیڈرعمرایوب خان کاکہناتھاکہ میرے لیے باعث اعزاز ہے کہ اس ایوان میں تین بار بجٹ بھی پیش کرچکاہوں،بانی پی ٹی آئی، سنی اتحاد کونسل کے ارکان نے مجھے قائد حزب اختلاف منتخب کرایا، ہم لوگ انتخابی مہم نہیں چلا سکتے تھے، اس کے باوجود ہم لوگ کامیاب ہوئے ،بانی پی ٹی آئی ایسی سیاسی پارٹی چاہتے تھے کہ لوگ الیکٹیبلز کے پیچھے نہ پھریں، ہم سے انتخابی نشان چھینا مختلف انتخابی نشان ملے، ووٹرز نے ہمارے انتخابی نشان ڈھونڈ کر ووٹ دیئے۔
اپوزیشن لیڈرعمرایوب خان نےبجٹ کوڈڈوبجٹ قراردےدیاکہاکہ یہ بجٹ ڈڈو اورفراڈ بجٹ ہے۔

عمرایوب کامزیدکہناتھاکہ پاکستان کی عوام نے بانی پی ٹی آئی کے کہنے پر ووٹ دیا بانی پی ٹی آئی کی سوچ کو عوام نے ووٹ دیا فارم 45کے اصل ہیرو ایوان میں موجود ہے بجٹ کے تمام پہلوں پر بات کرونگا حکومتی بجٹ پاکستانی عوام سے ڈکیتی کے مترادف ہے یہ بجٹ پاکستان کی عوام اور مستقبل کیخلاف معاشی دہشتگردی ہے یہ بجٹ ملک کی بنیادیں ہلا دیگا عمران خان نے مشکل حالات میں معیشت کو اٹھایا بانی پی ٹی آئی کی دور اندیشی نے ہمیں کورونا کے دوران معاشی طور پر بہتر رکھا اکنامک ہٹ مین نے پاکستان کیخلاف سازش کی لندن پلان کے ذریعے معیشت کو ڈی ریل کیا گیا نتیجہ ڈڈو بجٹ کی صورت میں نکلا 50 سالہ دور میں سب سے کم سرمایہ کاری ہوئی ہے ۔
اپوزیشن لیڈرکاکہناتھاکہ قانون کی بالادستی جس جگہ نہ ہو وہاں سرمایہ دار بھاگتا ہے آئی ایم ایف کیساتھ دوسرے پروگرام میں حکومت جا رہی ہے وزیر خزانہ شریف انسان ہیں ذاتی طور پر جانتا ہوں وزیر خزانہ کےپر کاٹ دیئے گئے ہیں ملک کو بچانے والے شخص بانی پی ٹی آئی ہے بانی پی ٹی آئی کہیں کےپیٹ پر پتھر باندھو عوام لبیک کہے گی یہ پیٹ پر پتھر باندھنے کی بات کریں تو عوام کہتی ہے پہلے اپنا پیٹ اندر کرو ۔جعلی ارسطو نے بانی پی ٹی آئی کو 5سال کیلئے اندر رکھنے بات کی یہ کیا کوئی بنانا ریپبلک ہے احسن اقبال جیسے بے ڈھنگے وزیروں کی وجہ سے ملک میں سرمایہ کاری نہیں ہو رہی۔
رہنماپی ٹی آئی کامزیدکہناتھاکہ وزیراعظم شہبازشریف نے چین کا دورہ کیا ڈپٹی میئر نے استقبال کیا ایک ملک کا نائب ناظم وزیراعظم کا استقبال کر رہا ہے اور داڑھی والا وزیر ٹک ٹاک ویڈیو بنا رہا تھا، سپیکر صاحب آپ تیسری بار کرسی پر بیٹھے ہیں آپ کو رولز اینڈ ریگولیشنز کا بخوبی اندازہ ہے ہمیں کیا پتا کب کوئی نیا مقصود چپڑاسی پیدا ہوجائے یہ بجٹ ایک غیر قانونی دستاویز ہے ہمیں آپ سے گلہ ہے آپ نے اس چیز کی اجازت دی کیا پیپلزپارٹی کے اراکین اس بجٹ پر حکومت کو ووٹ کریں گے؟ اگر ووٹ نہ ملا تو یہ حکومت ذبح ہوگی۔
قومی اسمبلی میں اظہازخیال کرتےہوےاپوزیشن لیڈرکاکہناتھاکہ پی ڈی ایم ون کے بعد غیر قانونی طور پر نگران سیٹ اپ کو توسیع دی گئی ابھی بھی غیر قانونی اور غیر آئینی حکومت مسلط کی گئی اکنامک سروے مکمل طور پر جھوٹ پر مبنی ہے اس خطے میں6 فیصد گروتھ ریٹ کی معیشت چل رہی تھی فیصل آباد میں ملازمین نہیں مل رہے تھے پاکستان کے خلاف سازش ہوئی اور اپنے ذاتی مفادات کے لیے پی ٹی آئی حکومت گرائی گئی 2019 سے خواجہ آصف لوگ جنرل باجوہ کے ساتھ رابطے میں تھے۔یہ بجٹ ہمیں مزید پستی کی طرف لے کر جارہا ہے شہباز شریف کہہ رہا ہے پبلک فنڈز کا مس یوز نہیں ہوگا اس سے بڑا مزاحیہ بیان اور کیا ہوگا ،ان لوگوں کے اوپر خود کرپشن کے کیسز ہیں الیکشن کمیشن نے ہمارا انتخابی نشان ہم سے واپس لے لیا فارم 47 والے حکمران بے وقوف ہیں ۔
عمرایوب خان کامزیدکہناتھاکہ اس حکومت کی بنیادیں کرپشن پر رکھی گئیں ہیں نہ ٹریکٹر چل رہا ہے نہ موٹرسائیکل چل رہا ہے، نہ رکشہ چل رہا ہے انہوں نے دو سالوں میں 18 ہزار 283 ارب روپے ملک پر قرضہ چڑھایا ہے یہ کیئر ٹیکرز تو نہیں تھے،انڈر ٹیکرز تھے ،انہوں نے تو عوام کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے    ۔جولائی سے لیکر مارچ2024 تک 61.47 ارب کا قرضوں میں اضافہ ہوا ،فارن ایکسچینج ریزروز کا برا حال ہے، نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے ساڑھے چارسوارب روپے کی گندم امپورٹ کی، آج کاشتکار کی گندم رل گئی ہے، موجودہ چودہ سو ارب روپے کا پی ایس ڈی پی آئی واش ہے آپ کا نوجوان ملک چھوڑنے پر لگا ہوا ہے۔
قائدحزب اختلاف کاقومی اسمبلی میں بجٹ اجلاس میں اظہارخیال کرتےہوکہناتھاکہ سابق خاتون اول کو جیل میں سہولیات نہیں دی جارہیں،سیالکوٹ میں ریحانہ ڈارکے گھر پر پولیس نے دھاوا بولا پنجاب پولیس والے غنڈہ پولیس اور ڈاکو فورس ہے اسپیکر نے غنڈہ کا لفظ کارروائی سے حذف کروادیا۔

مزیدخبریں