ویب ڈیسک: انڈیا کی مشہور اورمعروف ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اور بھارتی کرکٹر محمد شامی کی شادی کی افواہیں آج کل زیر گردش ہیں، انڈین میڈیا کے مطابق دونوں جلد ہی رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے۔
انڈین کی چند مصالحہ ویب سائٹ کے مطابق ثانیہ مرزا اور محمد شامی 20 اگست 2024 کو شادی کرنیوالےہیں۔
انڈین میڈیا کی رپورٹس اور سوشل میڈیا کی متعدد پبلیکیشنز کا بھی یہ دعوی ہے کہ یہ دونوں بھارتی ستارے جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا اورانڈین کرکٹر محمد شامی کی شادی کی تاریخ کا انکشاف کرنیوالے بھارتی میڈیا نے کہاہے کہ جنگل کی آگ کی طرح سوشل میڈیا پر پھیلنے والی اس خبر کی تاحال کوئی سچائی سامنے نہیں آ سکی ہے۔
ابھی تک دونوں معروف شخصیات کیجانب سے کسی ایک نے بھی ان خبروں کی کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی ہے۔
خیال رہے کہ ثانیہ مرزا پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کی سابقہ اہلیہ ہیں، اس جوڑے کا ایک بیٹا اذہان مرزا ملک بھی ہے جو کہ اپنی والدہ ثانیہ مرزا کیساتھ رہتا ہے اور اس سال ثانیہ مرزا نے حج کی سعادت بھی حاصل کی ہے۔
ثانیہ مرزا کے والد مرزا صاحب نےرواں سال 2024کے آغاز میں اپنی بیٹی ثانیہ مرزا کی شعیب ملک سے طلاق کی تصدیق کی تھی۔