ایک نیوز:قومی اسمبلی سےبجٹ کی منظوری کےمعاملے پراپوزیشن نے7وزارتوں کےبجٹ میں کٹوتی کی تحاریک جمع کروادی۔
تفصیلات کےمطابق قومی اسمبلی کااجلاس سپیکرسردارایازصادق کی زیرصدارت شروع ہوا۔اجلا س میں بجٹ پربحث ہوگئی۔ اجلاس میں دہشت گردی کے واقعات میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی گئی۔
ذرائع کےمطابق کٹوتی کی تحاریک کابینہ سیکرٹریٹ ، توانائی ، فنانس اینڈ ریونیو ، خارجہ امور ، داخلہ امور، قانون و انصاف اور وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے خلاف جمع کروائی گئیں ۔
بجٹ منظوری کے دوران اپوزیشن کی ان تحاریک پر ووٹنگ ہوگی۔ کٹوتی کی تحاریک سے متعلق تمام اراکین کو آگاہ کردیا گیا ۔